تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ملکی ترقی میں اپنا رول ضرور ادا کریں: چودھری پرویزالٰہی
May 26, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
342 Views
ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے: وفود سے گفتگو اور ان کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے
لاہور(26مئی2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گجرات سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جن میں چودھری حمید اللہ، چودھری توصیف لیاقت، چودھری سرفراز ارشد، وحید بٹ، چودھری امتیاز وڑائچ، چودھری اعجاز وڑائچ، چودھری فیاض نت، چودھری نوید وڑائچ، چودھری باسط، قاسم سیال، سرفراز بھٹی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو انہوں نے اپنے اپنے شعبوں کے مسائل سے آگاہ کیا جن میں سے اکثر مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس وقت ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے لہٰذا تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک کی ترقی میں اپنا اپنا رول ضرور ادا کرنا چاہئے تاکہ ملک موجودہ مسائل سے نکل سکے۔

