Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / نیب اور اس کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف منصوبہ کے تحت مہم چلانے والے ممتاز قومی ادارے اور پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

نیب اور اس کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف منصوبہ کے تحت مہم چلانے والے ممتاز قومی ادارے اور پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

چیئرمین نیب بااصول، ایماندار و باوقار اور مضبوط شخصیت کے حامل ہیں ان کے خلاف مذموم مہم چلانے والے اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وہ چلے جائیں گے اور انہیں کوئی ریلیف مل سکے گا

لاہور(28مئی2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ منصوبہ کے تحت نیب اور اس کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف مہم چلانے والے دراصل ایک ممتاز قومی ادارے اور پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں لیکن اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ان کا مقدر ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں کیونکہ قومی اداروں کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے لیکن قومی اداروں کا وقار پامال کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر کے انہیں کمزور کرنے والے وطن دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی اور جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نشانہ بنانے والے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل نہیں کر سکیں گے اور انہیں اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب بااصول، ایماندار و باوقار اور مضبوط شخصیت کے حامل ہیں ان کے خلاف مذموم مہم چلانے والے اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وہ چلے جائیں گے اور انہیں کوئی ریلیف مل سکے گا، صحافی سے گفتگو جیسے نان ایشو کو ایشو بنانے اور اس کے بعد دیگر غیراخلاقی ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ ماضی میں ملک کو درپیش قومی بحرانوں میں ملنے والی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مثالی عزم و ہمت، ذہانت اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے والے جسٹس (ر) جاوید اقبال ایسے اوچھے حربوں سے پسپا ہونے والے نہیں ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *