Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / چیئرمین نیب کیخلاف سازش کر کے عوام کی توجہ فضول کاموں کی طرف کی جا رہی ہے: چودھری شجاعت حسین

چیئرمین نیب کیخلاف سازش کر کے عوام کی توجہ فضول کاموں کی طرف کی جا رہی ہے: چودھری شجاعت حسین

جسٹس (ر) جاوید اقبال کو متنازعہ بنانا نیب کو ختم کرنے کی کوشش ہے، ملک پہلے ہی کئی بحرانوں کا شکار ہے

لاہور(27مئی2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف سازش کر کے عوام کی توجہ فضول کاموں کی طرف مبذول کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب کو نشانہ بنا کر نیب کے ادارے کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے اور اسے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے یہ وہ وقت نہیں کہ کسی قومی ادارے یا اس کے سربراہ کی کردار کشی کی جائے، ایسے لغو کاموں پر بیان بازی کا مقابلہ کرنا بھی اس وقت ملک کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نیب کے سربراہ کو اس وقت سے جانتا ہوں جب انہیں ایبٹ آباد کمیشن کی سربراہی دی گئی تھی، اس وقت میں نے کمیشن کے سامنے پیش ہو کر ایک گھنٹہ تک بحث ہونے کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، بعد ازاں اتفاق سے ایک تقریب میں جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ آپ کا بیان میں نے ہو بہو رپورٹ میں لکھ دیا تھا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *