چودھری شجاعت حسین، مونس الٰہی، سالک حسین اور کامل آغا کی علی محمد خان مہر کے بھائیوں اور صاحبزادے سے تعزیت اور فاتحہ خوانی
June 3, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
388 Views
گھوٹکی/لاہور(03مئی2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور سینیٹر کامل علی آغا کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول علی محمد خان مہر کے انتقال پر ان کے گاؤں پہنچے اور مرحوم کے بھائیوں علی گوہر خان مہر، علی نواز خان مہر اور صاحبزادے احمد علی سے اظہار تعزیت کیا۔ مسلم لیگی قائدین نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ سکھر ایئرپورٹ پر سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر ایم این اے اور مسلم لیگی رہنما طارق حسن نے چودھری شجاعت حسین اور دیگر رہنماؤں کا استقبال کیا جہاں سے وہ قافلے کی صورت میں ان کے ہمراہ خان گڑھ ضلع گھوٹکی گئے۔

