Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / معیشت کی بحالی، ملکی یکجہتی و سلامتی کیلئے متحدہ کوششوں کا عزم کیا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

معیشت کی بحالی، ملکی یکجہتی و سلامتی کیلئے متحدہ کوششوں کا عزم کیا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

عید پر پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں کے شہداء کے خاندانوں اور غریبوں کو بھی یاد رکھیں: مسلم لیگی قائدین کے پیغامات

لاہور(04جون2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے اہل پاکستان اور ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آج مادرِ وطن کو جن بحرانوں کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ ہر پاکستانی قومی معیشت کی بحالی، ملکی یکجہتی اور سلامتی کے تحفظ کیلئے متحدہ و متفقہ کوششیں کرنے کا عزم کرے۔ انہوں نے اپنے پیغامات عید میں کہا کہ قوموں کی زندگی میں مشکل سے مشکل مقام آتے ہیں لیکن زندہ اور ہوش مند قومیں ان پر اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے جذبہ کے ذریعہ قابو پا لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کی جدوجہد، دعاؤں اور عظیم قربانیوں سے رمضان المبارک میں قائم ہونے والی مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور معاشی بدحالی، بداَمنی، غربت و دیگر مسائل و مشکلات سے نجات کیلئے نماز عید کے اجتماعات میں گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کی جائیں، ہمیں آج سجدہ ریز ہو کر یہ دعا بھی کرنی چاہئے کہ اللہ کریم ہمیں اس ملک کو ایک ایسی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے جو نہ صرف تمام اسلامی ملکوں بلکہ پوری دنیا کیلئے نمونہ ثابت ہو۔ انہوں نے تحریک پاکستان اور اس کے بعد پاکستان اور اس کے عوام کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والے پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے شہداء و زخمیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی ان کا ممنون ہے کیونکہ ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی یہ ملک قائم ہوا اور آج ہم آزاد اور خودمختار حیثیت میں یہ تہوار منا رہے ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں ان محسنوں اور ان کے خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہئے اور عید کی خوشیوں میں غریبوں اور مسکینوں کو بھی یاد رکھیں۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ معاشرہ میں بداَمنی اور بگاڑ پیدا کرنے والوں کے دل میں بھی اسلامی بھائی چارہ کے جذبات موجزن کر دے اور ہماری اس مملکت خداداد کے تمام حصوں میں مکمل امن قائم ہو، اللہ تعالیٰ نے روزہ کے ذریعہ ہمیں صبر، تقویٰ اور اللہ کریم کی رحمتوں پر مکمل یقین و ایمان کا جو سبق دیا ہے سال بھر اس کو یاد رکھے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *