Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / ماضی کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا، وزیر اعظم کی کامیابی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں: چودھری شجاعت حسین

ماضی کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا، وزیر اعظم کی کامیابی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں: چودھری شجاعت حسین

شہبا ز شریف کا اشتہار دینا چاہئے وہ بھگوڑے ہو چکے ہیں جو مسلم لیگ ن کیلئے لمحہ فکریہ ہے: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(07جون2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں، مزدور اور عوام اگر اپنے مسائل کیلئے باہر نکلے تو اپوزیشن ان کا جلوس کیش کروائے گی جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اشتہار دینا چاہئے وہ بھگوڑے ہو چکے ہیں جو مسلم لیگ ن کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، ہمیں عید پر پاک فوج اور سول اداروں کے شہداء کو نہیں بھولنا چاہئے جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا جس کے باعث حالات خراب ہیں ہم وزیر اعظم کو کامیاب کروانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مہنگائی اور دیگر مسائل پر مزدور یا عوام کوئی جلوس نکالے گی تو اپوزیشن اس کو کیش کروائے گی اپوزیشن کے اپنے پاس کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات بہتر ہونے چاہئیں۔ فوج کی جانب سے بجٹ کم کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ احتجاج کرے، حکومت کو مشاورت سے معاملات کو حل کرنا ہے کوئی ایسی حکومت نہیں جس کو مسائل کا سامنا نہ ہو، اصل امتحان ایسے ہی حالات میں ہوتا ہے جس میں حکومت کو اپنی دور اندیشی سے کام لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اشتہار دینا چاہئے وہ بھگوڑے ہو چکے ہیں جو ن لیگ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کے اپنے مسائل اور دکھ ہیں جسے حکومت مخالف فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وقت ہے کہ سمجھداری سے کام لیا جائے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو تکلیف نہیں ریلیف دیناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے چاند نکال کر دکھا دیا ہے تاہم وہ غیر منتخب چاند کا گلہ کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جسٹس افتخار چودھری اور آج کے معاملے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کو بہتر ہونا چاہئے۔ اس موقع پر مونس الٰہی، شافع حسین، حسین الٰہی، موسیٰ الٰہی، کرم الٰہی اور مسلم لیگی رہنمابھی موجود تھے۔ قبل ازیں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور خاندان کے دیگر افراد نے نماز عید گجرات میں ادا کی اور چودھری ظہورالٰہی شہید اور چودھری منظورالٰہی مرحوم سمیت دیگر بزرگوں کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام، اہم شخصیات، لیگی رہنماؤں و کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد ان سے عید ملی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *