Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر چودھری پرویزالٰہی ایوان کو احسن طریقے سے چلا رہے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

سپیکر چودھری پرویزالٰہی ایوان کو احسن طریقے سے چلا رہے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

چودھری پرویزالٰہی نے مشکل حالات میں عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی

لاہور(14جون2019) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کو احسن طریقے سے چلانے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی تعریف کی ہے جبکہ چودھری پرویزالٰہی نے مشکل حالات میں صوبہ کا عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سپیکر چیمبر میں چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے امید ظاہر کی کہ حکومت غریب اور عام آدمی کے مسائل حل کرنے اور اسے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرے گی۔ دریں اثناء سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی ملاقات کی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *