سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے امریکی پولیٹیکل قونصلر تھیوڈر کریگ کی ملاقات

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر رابطے مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

لاہور(17جون2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر اسلام آباد تھیوڈر کریگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکہ تجارت کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطہ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ تھیوڈر کریک نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Share