Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان مسلم لیگ نے وکلا سمیت ہر اہم معاملہ میں قابل قدر ساتھ دیا، تحفظات دور کرینگے: نعیم الحق

پاکستان مسلم لیگ نے وکلا سمیت ہر اہم معاملہ میں قابل قدر ساتھ دیا، تحفظات دور کرینگے: نعیم الحق

انشاء اللہ وفاقی اورپنجاب کے بجٹ منظورکرائیں گے، تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے: چودھری پرویزالٰہی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

لاہور(18جون2019) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور پاکستان مسلم لیگ کے دیگر قائدین سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین کے علاوہ چودھری شافع حسین بھی موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں اعجاز چودھری، ڈاکٹر شہباز گل، عون چودھری، جمشید چیمہ اور دیگر رہنما شامل تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم پنجاب اور وفاق کے بجٹ انشاء اللہ کسی پرابلم کے بغیر منظور کروائیں گے اور ہماری پارٹی حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی جبکہ نعیم الحق کا کہنا تھا ہم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے مشکور ہیں کہ ان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ نے ہر اہم وقت میں ہمارا قابل قدر ساتھ دیا ہے، باالخصوص ججوں کے خلاف ریفرنس کے سلسلہ میں چودھری پرویزالٰہی نے وکلاء کی سوچ کو منظم کرنے اوروکلاء برادری کی قابل قدر حمایت حاصل کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے، تحفظات دور کئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی اس اہم اتحادی جماعت سے کوئی خدشات ہیں نہ ہی تحفظات اور نہ ہی دونوں جماعتوں کی قیادت میں کوئی اختلاف ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے نعیم الحق کو نیک نیت اور معاملہ فہم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ رابطہ سے معاملات طے ہوتے رہتے ہیں کیونکہ مختلف چیزیں زیر بحث لاانے سے ہی حل ہوتی ہیں، حکومت کو دیگر اتحادیوں سے بھی معاملات کو آگے بڑھانا چاہئے اور ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالٰہی بطور سپیکر نہایت احسن طور پر پنجاب اسمبلی چلا رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی کارکردگی بھی نہایت اعلیٰ ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان صاحب کو یقین ہے کہ پاکستان مسلم لیگ سے اتحاد مزید مضبوط ہو گا، حکومت اپنے اتحادیوں سے تمام وعدے پورے کرے گی، اختر مینگل صاحب کے مطالبات بھی تسلیم کر لئے گئے ہیں جبکہ بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع پر اتحاد جماعتوں کو مزید نمائندگی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے قومی اسمبلی کی کارروائی کے سلسلہ میں معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایک اور سوال پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سال میں دونوں حکومت نے 3 سے 5 ارب روپے ہڑپ کر لئے، جاتی عمرہ اور بلاول ہاؤس قومی دولت لوٹ کر بنائے گئے ہیں یہ ملک کو واپس ملنے چاہئیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *