Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / نواز، شہبازشریف کی پالیسیوں کے باعث پنجاب سمیت ملک کے ہر شعبہ میں تباہی و بربادی ہوئی: چودھری پرویزالٰہی

نواز، شہبازشریف کی پالیسیوں کے باعث پنجاب سمیت ملک کے ہر شعبہ میں تباہی و بربادی ہوئی: چودھری پرویزالٰہی

تعلیم، صحت، زراعت، صنعت سمیت تمام شعبے ہماری حکومت کی دی گئی سہولتوں کے باعث ترقی کر رہے تھے لیکن انہوں نے پہیہ الٹا چلا دیا: میڈیا سے گفتگو

جاپان سے دوستی پر فخر ہے، جہالت، پسماندگی، غربت کا خاتمہ ہماری ترجیحات ہیں: سپیکر کی پنجاب اسمبلی میں جاپانی سفیر سے گفتگو

لاہور(25جون2019) سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی پالیسیوں کے باعث پنجاب سمیت پاکستان کے ہر شعبے میں تباہی و بربادی ہوئی، شہبازشریف نے ہمارے دور کے سرپلس صوبے کو خسارے میں جھونک دیا اور اب یہی لوگ اے پی سی کے نام پر لوگوں کو اپنے مفاد کیلئے ورغلا رہے ہیں لیکن عمران خان کی حکومت انشاء اللہ پانچ سال پورے کرے گی اور انتشار کا ایجنڈا پھیلانے والوں کو ناکامی ہو گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ اپوزیشن انتشار کا راستہ ترک کر دے، عوام ان کا منفی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ وہ ان کی پچھلی ناقص کارکردگی سے بڑی اچھی طرح واقف ہیں، انہیں پتہ ہے کہ آج پاکستان کو معاشی طور پر جو دن دیکھنے پڑ رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ نوازشریف اور شہبازشریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے اور ایم این اے بھرپور طریقے سے عمران خان کا ساتھ دیں گے، بجٹ صوبے کا ہو یا وفاق کا انشاء اللہ پاس ہوگا۔ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ 5 سال میں مثالی عوامی خدمت اور جدید ترقی کے میگا پراجیکٹس کے قیام کے باوجود جب ہم نے حکومت چھوڑی تو صوبائی خزانے میں 100 ارب روپے سرپلس تھے، تعلیم، صحت، زراعت، صنعت سمیت ہر شعبہ ہماری حکومت کی جانب سے ملنے والی مراعات اور سہولتوں کے باعث ترقی کر رہا تھا، سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں ترقی کے باعث پاکستان بھی ترقی کی راہ پر گامزن تھا لیکن ہماری حکومت کے جاتے ہی خوشحالی کا یہ سفر رک گیا اور شریف برادران نے ہمارے اچھے کاموں کو بند کرنے کی کوشش کی، شریفوں کی حکومت نے صوبے کی ترقی و خوشحالی کا پہیہ الٹا چلا دیا، طلبہ، مزدوروں، کسانوں، صنعتکاروں اور ملازمین کو ہمارے دور میں دی گئی مراعات اور ترقی کے مواقع سے محروم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ دریں اثناء  سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے جاپانی سفیر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر نے جاپانی سفیر کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کی اتحادی حکومت ہے، ہم مل کر ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے معزز مہمان کو بتایا کہ جہالت، پسماندگی، غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت، تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔جاپانی سفیر نے اسمبلی لائبریری اور دیگر شعبہ جات دیکھے اور مہمان نوازی پر چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے اور ہم پاکستانی عوام کے جاپان کیلئے محبت اور خلوص کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں گلاسگو سے شبیر شاہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *