Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / پنجاب اسمبلی نے جمہوریت کے استحکام و فروغ کیلئے رولز میں اہم ترامیم کی ہیں: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب اسمبلی نے جمہوریت کے استحکام و فروغ کیلئے رولز میں اہم ترامیم کی ہیں: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان میں تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کی اتحادی حکومت ہے، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں: چیک رپبلک کے وفد سے گفتگو

لاہور(27جون2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اسمبلی نے مختصر عرصہ میں نہ صرف مفادِ عامہ سے متعلق متعدد قوانین پاس کئے ہیں بلکہ جمہوریت کے استحکام اور فروغ کیلئے اسمبلی رولز آف پروسیجر میں اہم ترامیم کی ہیں۔ وہ چیمبر آف ڈیپیٹیز آف پارلیمنٹ آف چیک رپبلک کے 6 رکنی پارلیمانی وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے کی سربراہی میں ان سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر نے وفد کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ویسٹ منسٹر پارلیمنٹری سسٹم کو فالو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہوں گے، پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کی اتحادی حکومت ہے، ہم عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب عوامی خدمت کے جذبہ سے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت تمام شعبہ جات میں انقلابی تبدیلیاں کی تھیں۔ وفد نے اسمبلی لائبریری اور دیگر شعبہ جات دیکھے۔ وفد کے سربراہ نے مہمان نوازی پر چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانیوں کے خلوص اور محبت کے جذبات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ملاقات میں سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *