چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی جانب سے مکمل حمایت کے اعلان پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اظہار تشکر
June 30, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
346 Views
تحریک عدم اعتماد کا کوئی جواز نہیں اور انشاء اللہ یہ کامیاب نہیں ہوگی: صدر پاکستان مسلم لیگ کا سنجرانی کو ٹیلیفون
لاہور(30جون2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلیفون کر کے پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر چیئرمین سینیٹ نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، میری اور چودھری پرویزالٰہی کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور ہماری جماعت آپ کا بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ کے خلاف عدم اعتماد کی کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔
