Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / اوورسیز پاکستانی مادروطن میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں: چودھری پرویزالٰہی

اوورسیز پاکستانی مادروطن میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں: چودھری پرویزالٰہی

قائم مقام گورنر سے رجب علی بٹ کی قیادت میں کینیڈا کے 20 رکنی وفد کی ملاقات

لاہور(08جولائی2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے 20 رکنی وفد نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کی قیادت رجب علی بٹ کر رہے تھے جبکہ غوث ڈار، چودھری اعتزاز، میاں عمران مسعود اور میاں ہارون مسعود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سننے کے بعد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے پاسپورٹ کے حوالے سے زیادہ شکایات موصول ہوتی ہیں ہم کوشش کریں گے کہ نئے پاسپورٹ کے اجرا کے سلسلے میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ان ممالک میں ہی حل کئے جا سکیں، اس وقت پاکستان میں نظام کی صلاح و تبدیلی کا عمل جاری ہے اب ہر کام میرٹ پر ہوتا ہے، عمران خان عوام کے مسائل کے حل اور ملک کے معاشی استحکام کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ہم نیا پاکستان بنانے کے اس سارے عمل میں ان کے ساتھ ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ابھی ملک معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہے، وہ وقت دور نہیں جب بیرون ممالک سے لوگ نوکری کیلئے پاکستان آنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی بھی ملک کو معاشی لحاظ سے کھڑا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں، انہیں درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *