پنجاب کی سیاسی صورتحال اطمینان بخش ہے: چودھری پرویزالٰہی
July 9, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
311 Views
پنجاب میں اپوزیشن کے احتجاج کا بھرپور جواب دیں گے، ن لیگ اللہ کی پکڑ میں ہے عوام سے کئے گئے فراڈ ان کے سامنے آ رہے ہیں: قائم مقام گورنر کی دوست مزاری سے گفتگو
لاہور(09جولائی2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے یہاں گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً 15 جولائی کو اپوزیشن کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال اطمینان بخش ہے، انہوں نے دوست محمد مزاری کو اجلاس کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔ دوست محمد مزاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ مل کر پنجاب میں بڑے احسن طریقے سے نظامِ حکومت چلا رہے ہیں، دونوں جماعتیں مل کر اپوزیشن کے احتجاج کا بھرپور جواب دیں گی، ن لیگ اس وقت اللہ کی پکڑ میں ہے عوام سے کئے گئے فراڈ اب ان کے سامنے آ رہے ہیں۔

