Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / ملتان کے صحافیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی

ملتان کے صحافیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی

بہت جلد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہمراہ ملتان اور جنوبی پنجاب کا دورہ کروں گا، صحافی کالونی فیز ٹو کا بھی سنگ بنیاد بھی جلد رکھیں گے: صدر ملتان پریس کلب سے گفتگو

لاہور(16جولائی2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملتان کے صحافیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، بہت جلد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ ملتان اور جنوبی پنجاب کا دورہ کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم سے ملاقات کے دوران کیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جن الاٹیز نے اپنی فائلیں مکمل کر کے فاؤنڈیشن کو بھجوا دی ہیں ان کے این او سی جاری کر دئیے گئے ہیں اور پلاٹوں کی ٹرانسفر کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کی صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خصوصی طور پر بات کی ہے اور بہت جلد فاؤنڈیشن کی ٹیم ملتان آ کر پلاٹوں کے ٹرانسفر کا طریقہ کار متعین کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ یہ رقم فوری طور پر ایم ڈی اے کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان کے صحافیوں کے ساتھ ان کا خصوصی لگاؤ اور محبت ہے اسی لیے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں ملتان میں صحافی کالونی کی خصوصی طور پر منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ مل کر جلد ملتان میں صحافی کالونی فیز ٹو کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *