Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / کیپٹن اور جوانوں کی شہادت پاک فوج کی عظیم الشان قربانیوں میں عظیم اضافہ ہے: چودھری پرویزالٰہی

کیپٹن اور جوانوں کی شہادت پاک فوج کی عظیم الشان قربانیوں میں عظیم اضافہ ہے: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان کے دشمن ناکام و نامراد رہیں گے

لاہور(27جولائی2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں پاکستان دشمنوں کے دو حملوں میں کیپٹن عاقب جاوید سمیت فوجی جوانوں کی شہادت کو مادر وطن کیلئے پاک فوج کی عظیم الشان قربانیوں میں عظیم اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے انشاء اللہ ہمیشہ ناکام و نامراد رہیں گے اور پاکستان کی مسلح افواج اور عوام ان کی ہر سازش اور کوشش ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج جانیں قربان کرنے والوں اور ان کے عظیم والدین کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ اکریم شہداء کے درجات میں اضافہ اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *