جنرل سیکرٹری کامل علی آغا اور سلیم بریار مل کر پارٹی کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے
پارٹی کی جدید اصولوں پر تنظیم سازی کا عمل احسن طریقے سے پورا کیا جائے گا: ملاقات میں گفتگو
لاہور(28جولائی2019) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے چودھری سلیم بریار کو مسلم لیگ پنجاب کا سینئر نائب صدر مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے اس امید کا اظہارکیا کہ سلیم بریار پارٹی کو مضبوط بنانے اور مزید فعال کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر کامل علی آغا اور سلیم بریار پارٹی کو سیاسی بنیادوں پر استوار کرنے میں باہمی روابط کو فعال بنائیں گے اور جدید اصولوں پر پارٹی کی تنظیم سازی کریں گے۔ چودھری سلیم بریار نے چودھری صاحبان کا اپنے اوپر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاؤں گا اور پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
https://www.facebook.com/ParvezElahiOfficial/videos/2202209469891317/