چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کے صادق سنجرانی کو ٹیلیفون
August 1, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
301 Views
چیئرمین سینیٹ کا عہدہ برقرار رکھنے پر دلی مبارکباد
لاہور(یکم اگست2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنا عہدہ برقرار رکھنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے صادق سنجرانی سے الگ الگ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پاکستان کو صحیح سمت میں لے جانے والی جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے سینیٹ کو سیاسی مفادات کا اکھاڑہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کا معاملہ سامنے آنے پر ہی صادق سنجرانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انشاء اللہ ان کو اس عہدہ سے ہٹانے کی ہر سازش اور کوشش ناکام رہے گی اور الحمدللہ آج ایسا ہی ہوا۔
