اللہ کریم چودھری شجاعت حسین کو جلد مکمل صحت یاب کرے: وزیراعظم عمران خان کا چودھری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون
September 4, 2019
Featured, News, Urdu News
340 Views
لاہور(04ستمبر2019) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ہے۔ انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور چودھری شجاعت حسین کی صحت کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چودھری شجاعت حسین کو جلد مکمل صحت یاب کرے، میری دعائیں آپ سب کے ساتھ ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی طبیعت ماشاء اللہ پہلے سے بہتر ہے۔
