چودھری شجاعت حسین کی طبیعت بہت بہتر ہے، دعا کرنے والوں کے شکر گزار ہیں: نعیم وڑائچ سے گفتگو
لاہور(04ستمبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیف آرگنائزر چودھری نعیم وڑائچ نے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی تک ان کا ساتھ دیتی رہے گی، کشمیر میں بھارتی ظلم کی داستان بڑھتی جا رہی ہے، انشاء اللہ بھارت کو کشمیر سے بھاگنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، کشمیر کے ایشو کو یورپ، امریکہ سمیت دیگر ممالک میں پاکستانیوں نے اجاگر کیا اور بھارت کے ظلم کی داستانوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔ دریں اثناء چودھری نعیم وڑائچ نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔