سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے عوامی تحریک کے وفد کی ملاقات

خرم نواز گنڈاپور نے چودھری پرویزالٰہی کو چیئرمین عوامی تحریک کا اہم پیغام پہنچایا اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے حکمت عملی مرتب

لاہور(05ستمبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے جبکہ عوامی تحریک کے وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور سینئر نائب صدر پنجاب راجہ زاہد شامل تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا اہم پیغام چودھری پرویزالٰہی تک پہنچایا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

 

 

Share