چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، دانا سوچ کے ساتھ کئی اہم ملکی فیصلے کئے: ملاقات میں گفتگو
چودھری پرویزالٰہی کا نیک جذبات کے اظہار پر اظہار تشکر، جی ایم سکندر اور محمد خان بھٹی بھی موجود تھے
لاہور(07ستمبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق نگران وزیر قانون ضیاء ایچ رضوی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر جی ایم سکندر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کے دوران انہوں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، بیشتر مواقع پر انہوں نے اپنی دانا سوچ کے ساتھ اہم ملکی فیصلے کئے جس میں پاسپورٹ میں مذہب کا خانہ، بیرون ممالک سے تارکین وطن کی میّتوں کو مفت پاکستان لانا قابل ذکر ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے نیک جذبات کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
https://www.facebook.com/ParvezElahiOfficial/videos/505678369999331/