قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے عارف بھنڈر کی ملاقات، چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی
September 13, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
241 Views
لاہور(13ستمبر2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چودھری عارف بھنڈر صدر پریس کلب (پاکستانی صحافی تنظیم) برطانیہ نے ملاقات کی اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین پاکستان کا اثاثہ ہیں اور لندن میں پاکستانی ان کے بیانات کو بڑے غور سے سنتے اور پڑھتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے عارف بھنڈر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ ماشاء اللہ چودھری شجاعت حسین کی طبیعت اب بہت بہتر ہے۔

