Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / عمران خان اقوام متحدہ میں دنیا کو مودی اور آر ایس ایس کا اصل چہرہ دکھائیں گے: چودھری پرویزالٰہی

عمران خان اقوام متحدہ میں دنیا کو مودی اور آر ایس ایس کا اصل چہرہ دکھائیں گے: چودھری پرویزالٰہی

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے شکرگزار ہیں جنہوں نے وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کیلئے 84 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کئے

شریف برادران نے وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال فعال نہ کر کے ہزاروں انسانی جانوں اور ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان کیا: ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو اور بریفنگ

لاہور(14ستمبر2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دنیا کو بھارتی حکمران مودی اور آر ایس ایس کا اصل چہرہ دکھائیں گے، ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں گے۔ انہوں نے وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر بریفنگ میں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کیلئے 84 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کر دئیے جبکہ شریف برادران نے ہمارے قائم کردہ اس ہسپتال کو آپریشنل نہ کر کے ہزاروں انسانی جانوں اور ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان کیا۔ اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالوحید، ایم ایس ڈاکٹر عبداللطیف اور صدر مسلم لیگ وزیرآباد فخر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتا ل نہ صرف عوام بلکہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی حکومت نے یہ منصوبہ روک کر پونے دو کروڑ کی آبادی کے ڈویژن کو بہت نقصان پہنچایا، وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال سے 6 اضلاع کی عوام مستفید ہو رہے ہیں، ہسپتال 200 بیڈ پر مشتمل ہے ابھی صرف 50 بیڈ آپریشنل ہیں انشاء اللہ جلد ہی باقی بھی آپریشنل کرنے کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف اور مشینوں کی کمی کو جلد پورا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اجاگر کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس میں نئی نئی باتیں دنیا کے سامنے آئیں گی جو آج تک دنیا سے چھپی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، امریکہ بھارت پر دباؤ ڈالے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حالات اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں کسی کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے ایک سال کا عرصہ بہت کم ہوتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے تاج پہننے والا کون سا کام کیا ہے انہوں نے تو ہر وہ کام کیا ہے جس میں کمیشن ہو اور حکومتی ادارے خسارے میں جائیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت مل کر عوامی فلاح کے کام کر رہی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ چودھری شجاعت حسین کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *