Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / ہمیشہ عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی: چودھری پرویزالٰہی

ہمیشہ عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی: چودھری پرویزالٰہی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بات کر کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو درپیش مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں گی: عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں آئی سی یو بلاک کے افتتاح پر گفتگو

لاہور(15ستمبر2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور آئی سی یو بلاک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل سننے کے بعد ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شروع سے یہی کوشش رہی ہے کہ پنجاب کے عوام باالخصوص اہل گجرات کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، بطور وزیراعلیٰ سارے پنجاب میں ہیلتھ پروگرام کو اپ ڈیٹ کیا، صوبے بھر کے اضلاع میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنائے جن میں وزیرآباد، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا جلد ہی گجرات کے عوام کو مزید بہترین ہیلتھ کی سہولیات میسر ہوں گی، گجرات کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جو مشکلات درپیش ہیں ان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بات کر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، ڈی سی ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر عابد غوری ایم ایس، چودھری ندیم اختر ملہی، ای ڈی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، چیئرمین سی پی ایل سی چودھری افتخار معروف، ڈاکٹر عابد نذیر چودھری وائس پرنسپل میڈیکل کالج، میاں محمد اعجاز، چودھری سلیم اختر، امجد فاروق، امتیاز کوثر، سجاد احمد، اخلاق احمد، چودھری اشفاق رضی، صدر چیمبر عامر نعمان، ڈاکٹر انصر گھمن، ٹھیکیدار لیاقت علی، چودھری سلیم اختر، علی انصر گھمن اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *