سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کی رہنما تاشفین صفدر کی ملاقات
September 16, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
315 Views
دونوں جماعتوں کا مل کر پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبوداور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(16ستمبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی تاشفین صفدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں جماعتوں کا مل کر پنجاب میں عوام کی فلاح بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی اتفاق پایا گیا۔ وفد میں چودھری شاہد محمود، راجہ رئیس نمبردار، چودھری سکندر، چودھری نثار، چودھری شوکت، چودھری عمران اور چودھری عاشق شامل تھے۔

