نوازشریف کی جانب سے بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
لاہور(18ستمبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ میاں شہبازشریف نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک جذبات کے پیغامات پہنچائے۔ چودھری شجاعت حسین نے میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات پر اظہار تشکر کیا۔