چودھری شجاعت حسین سے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اور فواد چودھری کی ملاقات، خیریت دریافت کی

چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: وفاقی وزراء

لاہور(06اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے وفاقی وزراء بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اور فواد حسین چودھری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ اور فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Share