Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / ملتان کے عوام کی محرومیوں کو اپنے دور میں ختم کرنے، کارڈیالوجی ہسپتال، ڈینٹل کالج، برن سنٹر، چلڈرن ہسپتال کے قیام پر ذوالفقار سندھو کاچودھری پرویزالٰہی سے اظہار تشکر

ملتان کے عوام کی محرومیوں کو اپنے دور میں ختم کرنے، کارڈیالوجی ہسپتال، ڈینٹل کالج، برن سنٹر، چلڈرن ہسپتال کے قیام پر ذوالفقار سندھو کاچودھری پرویزالٰہی سے اظہار تشکر

بطور وزیراعلیٰ آپ نے وکلاء برادری اور جنوبی پنجاب کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی کام کئے: اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر وکلاء کا اظہار تشکر

لاہور(13اکتوبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور و مقصد عام اور غریب آدمی کی خدمت اور اولین ترجیح پسماندہ طبقوں و علاقوں کی محرومیوں کا خاتمہ ہے۔ وہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چودھری ذوالفقار احمد سندھو کی قیادت میں وکلاء کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں چودھری طاہر محمود، حافظ اللہ دتہ کاشف، اطہر حسین بخاری، عظیم الحق پیرزادہ، چودھری محمد افضل، شاہد سندھو، چودھری دلدار پرویز، شیخ تنویر احمد، چودھری سلمان صادق، سعید محمد شاہ، چودھری عبدالوحید اور حسن سندھو ایڈووکیٹ شامل تھے۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی کے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور جنوبی پنجاب میں بطور وزیراعلیٰ کئے گئے عوامی فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان کے عوام کی محرومیوں کو اپنے دور میں ختم کرنے، کارڈیالوجی ہسپتال، ڈینٹل کالج، برن سنٹر، چلڈرن ہسپتال کے قیام پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو آپ نے ختم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور اسی مقصد کیلئے مثالی فوری، مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جب بھی موقع ملتا ہے ہم ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کو حل کرتے ہیں، آئندہ بھی ہماری کوشش ہے کہ پنجاب کے عوام کو صحت، تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *