چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور عون چودھری کی ملاقات

چودھری صاحب کی صحت یابی پر اطمینان کا اظہار

لاہور(13اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جہانگیر خا ترین، اسحاق خاکوانی اور عون چودھری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سالک حسین ایم این اے اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ جہانگیر خان ترین اور دیگر رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صاحب بصیرت اور محب وطن شخصیت کو ہر مکتبہ فکر میں نہایت احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

Share