چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
October 14, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
233 Views
صدر مسلم لیگ کی صحت یابی پر اظہار مسرت، دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
لاہور(14اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کی طویل عمر کی دعا کی۔

