جاپان ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے: چودھری پرویزالٰہی

ہم جاپان کیلئے پاکستانی عوام کی محبت اور خلوص کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

Mr. Fokaya Satoru

سپیکر پنجاب اسمبلی کی جاپانی کلین انرجی کمپنی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

لاہور(15اکتوبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جاپان کے پانچ رکنی وفد نے کلین انرجی کمپنی کے نائب صدر مسٹر فوکیا سیٹورو کی سربراہی میں اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں سولر انرجی سسٹم لگائے جانے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جاپان ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے۔ مسٹر فوکیا سیٹورو نے کہا کہ ہم جاپان کیلئے پاکستانی عوام کی محبت اور خلوص کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں چیمہ انٹرپرائزز کمپنی لمیٹڈ جاپان کے صدر نواز چیمہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوارڈی نیشن رائے ممتاز حسین بابر اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وفد نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا دورہ بھی کیا۔

Share