چودھری شجاعت حسین سے مقصود لغاری، دوست محمد مزاری اور احمد ساہی کی ملاقات، سیاسی معاملات پر گفتگو

چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال، چودھری شافع حسین بھی موجود تھے

لاہور(15اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سابق ضلع ناظم ڈیرہ غازی خان سردار مقصود خان لغاری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور احمد ساہی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share