Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / اس وقت چودھری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمن، چودھری پرویزالٰہی نے استقبال کیا

اس وقت چودھری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمن، چودھری پرویزالٰہی نے استقبال کیا

ملک و قوم کی خدمت کیلئے میں ہر وقت حاضر ہوں، صدر پاکستان مسلم لیگ، مولانا فضل الرحمن نے صحت یابی پر مبارکباد دی

ملاقات میں سینیٹر طلحہ محمود، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا امجد، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین، حافظ عمار یاسر، شافع حسین اور گلزار چودھری بھی موجود تھے

لاہور(18اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کو صحت یابی پر مبارکباد دی۔ وفد میں سینیٹر طلحہ محمود، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا امجد و دیگر رہنما شامل تھے جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، شافع حسین اور چودھری گلزار بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے صحت کے ساتھ وطن واپسی پر آپ کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، اس وقت موجودہ سیاسی ماحول میں آپ کی سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے، آپ کی ملک کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک وقوم کی خدمت کیلئے میں ہروقت حاضر ہوں۔ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں وفد کی آمد پر چودھری پرویزالٰہی نے انہیں خوش آمدید کہا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *