چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ کی ملاقات
October 18, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
292 Views
سیاسی معاملات اور دیگر امور پر بھی گفتگو، چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین، حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے
لاہور(18اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جماعت اسلامی کے وفد نے نائب امیر لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید پراچہ کی قیادت میں یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں میاں مقصود احمد، اسد اللہ بھٹو اور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد جبکہ چودھری سالک حسین ایم این اے، چودھری شافع حسین، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، ریاض اصغر چودھری اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ملاقات میں شامل تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ سیاسی معاملات اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔

