چودھری شجاعت حسین سے تحریک انصاف اوکاڑہ کے رہنماؤں کی ملاقات، خیریت دریافت کی
October 18, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
262 Views
ملاقات کرنے والوں میں چودھری محمد عبداللہ طاہر، چودھری محمد سلیم صادق، رائے حماد اسلم کھرل اور دیگر رہنما شامل تھے
لاہور(18اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے تحریک انصاف اوکاڑہ کے رہنما چودھری محمد عبداللہ طاہر، چودھری محمد سلیم صادق، رائے حماد اسلم کھرل اور دیگر رہنماؤں نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری سالک حسین ایم این اے اور چودھری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

