Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / پاک فوج کی جوابی کارروائی قابل تحسین، مودی سرکار امن کی زبان نہیں سمجھتی: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

پاک فوج کی جوابی کارروائی قابل تحسین، مودی سرکار امن کی زبان نہیں سمجھتی: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

دشمنوں کے مقابلہ کیلئے پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے

لاہور(20اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کے بنکر تباہ اور مسلسل جارحیت کے مرتکب متشدد بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر کے اسی سال 27 اور 28 فروری کی اپنی کارروائیوں کی یاد تازہ کر دی ہے، مودی سرکار امن و شرافت کی زبان نہیں سمجھتی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کا نشانہ بننے والے معصوم شہریوں اور شہید ہونے والے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو ہم سلام کرتے ہیں اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں، آج دشمن کے مقابلہ کیلئے پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور وہ مادرِ وطن کے خلاف ہر جارحیت اور سازش کو انشاء اللہ ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے اپنی فوجوں کے ذریعے 78 دنوں سے لاک ڈاؤن کر کے مقبوضہ کشمیر کو کربلا بنا رکھا ہے اور وہ آئج روز سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جس طرح کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کر رہی ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *