Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان پرتگال کے ساتھ باہمی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان پرتگال کے ساتھ باہمی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: چودھری پرویزالٰہی

ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی، تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے: سپیکر پنجاب اسمبلی سے پرتگال کے وفد کی ملاقات

لاہور(21اکتوبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پرتگال کے 5رکنی وفد نے ڈائریکٹر آف پرتگیز مشن ڈاکٹر ہوسے کارلوس کالازان کی سربراہی میں اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔ ملا قات میں دوطرفہ تجا رت کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور دونوں ملکوں کے عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے باہمی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے خواہش کااظہار کیا کہ ان تعلقات کو پارلیمانی، تجارتی و اقتصادی سطح پر مزید وسعت دی جائے۔ سپیکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں اور ایک دوسرے کے جدید ٹیکنالوجی کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر کارلوس کالازان نے کہا کہ پرتگال پاکستان کے ساتھ تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھا کر فائدہ مند نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوآرڈی نیشن رائے ممتاز حسین بابر، ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور سپیشل سیکرٹری عامر حبیب بھی موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *