چودھری شجاعت حسین سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 21, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
257 Views
سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور جماعت کے دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل نے بھی صدر مسلم لیگ کی خیریت دریافت کی
اسلام آباد/لاہور(21اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے علاوہ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم، میاں اسلم نائب صدر، مشتاق احمد خان امیر کے پی کے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل، ظفر بختاوری اوررانا خالد منظور بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

