چودھری شجاعت حسین سے راجہ پرویزاشرف کی ملاقات، سیاسی معاملات پر گفتگو
October 22, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
229 Views
راجہ پرویزاشرف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک تھے
اسلام آباد/لاہور(22اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، گلزار محمد چودھری اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ راجہ پرویزاشرف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

