چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی شہبازشریف سے ٹیلیفون پر گفتگو
October 23, 2019
Featured, News, Urdu News
137 Views
دونوں رہنماؤں نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی، جلد صحت یابی کیلئے دعا
اسلام آباد/لاہور(23اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
