چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی سلمیٰ زاہد کو کینیڈا میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد
October 24, 2019
Featured, News, Urdu News
190 Views
بیرون ملک مقیم پاکستانی بطور وزیراعظم کی گئی اصلاحات پر چودھری شجاعت حسین کے مشکور ہیں: سلمیٰ زاہد، غوث ڈار صدر مسلم لیگ کینیڈا
لاہور(24اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کینیڈین پارلیمنٹ کے الیکشن میں پاکستانی نژاد سلمیٰ زاہد کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کینیڈا کے صدر غوث ڈار نے چودھری صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستان مسلم لیگ ایک مضبوط جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری پارٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کی حمایت پر سلمیٰ زاہد نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سلمیٰ زاہد ایم پی نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کی بطور وزیراعظم تارکین وطن کیلئے کی گئی اصلاحات کو سراہا ہے۔
