چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے نعیم الحق اور عامر کیانی کی ملاقات، سیاسی معاملات پر گفتگو
October 26, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
306 Views
دونوں رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں چودھری وجاہت حسین، مونس الٰہی اور حافظ عمار یاسر بھی شریک تھے
اسلام آباد/لاہور(26اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، مونس الٰہی ایم این اے اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔ نعیم الحق اور عامر کیانی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ اس موقع پر سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

