چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سانحہ لیاقت پور پر رنج و غم کا اظہار
October 31, 2019
Featured, News, Urdu News
285 Views
لاہور(31اکتوبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے لیاقت پور میں ٹرین آتشزدگی کے سانحہ پر گہرے دلی رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ کریم زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے، جاں بحق ہونیوالوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
