موجودہ سیاسی صورتحال میں افہام و تفہیم کیلئے چودھری پرویزالٰہی کا کردار قابل ستائش ہے: جین رینی فورنیئر کی قیادت میں سوئس وفد کی گفتگو
November 6, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
420 Views
سوئٹزرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے دوستانہ ہیں، باہمی تجارت کے مزید فروغ کیلئے رابطہ عوام مہم بہت ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
اسلام آباد/لاہور(06نومبر2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سوئس کنفیڈریشن کونسل آف سٹیٹ کے صدر مسٹر جین رینی فورنیئر اور سوئٹزرلینڈ کے سفیر مسٹر تھامس کولی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سوئس پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ مسٹر کلاڈیو فشر، سوئس کنفیڈریشن کونسل آف سٹیٹ کے سابق صدر مسٹر ہانس آلتھر اور سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت کو مزید بڑھانے کیلئے رابطہ عوام مہم کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ جین رینی فورنیئر نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں افہام و تفہیم کیلئے آپ جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی آپ نے عوام کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں، دونوں ممالک کے درمیان رابطہ عوام مہم کو فروغ دینے کیلئے آپ کی تجاویز قابل تقلید ہیں۔

