چودھری شجاعت حسین سے ایس ایم ظفر کی ملاقات، نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی تجویز کی تعریف
November 6, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
425 Views
سیاست میں برداشت اور رواداری کے فروغ کیلئے چودھری صاحب کے جذبات قابل قدر ہیں، سینیٹر ایم ایس ظفر نے اپنی نئی کتاب بھی پیش کی
اسلام آباد/لاہور(06نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ممتاز ماہر قانون سینیٹر ایس ایم ظفر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی طبیعت دریافت کی۔ موجودہ ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو کے دوران ایس ایم ظفر نے چودھری شجاعت حسین کی اس تجویز کو سراہا جس میں انہوں نے میاں نوازشریف کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرنے کو کہا ہے۔ ایس ایم ظفر نے کہا کہ سیاست میں برداشت اور رواداری کو فروغ دینے کیلئے چودھری شجاعت حسین کے جذبات کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس تجویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہئے اور سیاسی معاملات کو عدالتوں میں الجھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ اس موقع پر سینیٹر ایس ایم ظفر نے اپنی نئی تصنیف بھی پیش کی۔

