پاک چین دوستی لازوال ہے: چودھری شجاعت حسین سے چینی سفیر کی ملاقات

مسٹر یاؤ جنگ نے خیریت دریافت کی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو، چودھری سالک حسین بھی موجود تھے

اسلام آباد/لاہور(11نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے۔ چینی سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے چودھری شجاعت حسین کے جذبات کو سراہا کہ چودھری شجاعت حسین چین کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

Share