چودھری شجاعت حسین سے مسز فرخ خان کی قیادت میں مسلم لیگی خواتین کی ملاقات، خیریت دریافت کی
November 12, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
503 Views
اسلام آباد/لاہور(12نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان ایم این اے کی قیادت میں خواتین کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی درازیئ عمر کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر سیاسی امور اور دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں مسز نیلو فر بختیار، مسز رفعت سرور، مسز فوزیہ ناز، مسز لبنیٰ قریشی، مسز فرزانہ ملک، طاہرہ طارق اور دیگر خواتین بھی شامل تھیں۔

