چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی اور سالک حسین کا سید دلاور عباس کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار
November 13, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
361 Views
اسلام آباد/لاہور(13نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین نے نائب صدر جنوبی ایشیاء ٹینس فیڈریشن سید دلاور عباس کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ میں چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار، سابق قائم مقام صدر وسیم سجاد، رانا خالد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ مرحوم سے ہماری دیرینہ رفاقت تھی اور ان کی کمی پوری نہیں ہو سکے گی۔ غمزدہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

