Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور سے سکھوں کے دل جیت لیے: چودھری شافع حسین

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور سے سکھوں کے دل جیت لیے: چودھری شافع حسین

بھارت بھی مسئلہ کشمیر حل کر کے کشمیریوں کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا موقع دے: کرتار پور میں خیالات کا اظہار

لاہور(17نومبر2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے گذشتہ روز کرتارپور کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سکھوں کے دوسرے بڑے روحانی مرکز کو کھولنے کیلئے خوش آئند قدم سے سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے ہیں، پاکستان آرمی کے ادارے ایف ڈبلیو او نے دس ماہ کی ریکارڈ مدت میں اس کو مکمل کیا جو قابل تحسین ہے، کرتار پور راہداری کھلنے سے دنیا بھر کے سکھوں کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی جس کے باعث سکھ کمیونٹی اور پاکستان کے درمیان محبت کو مزید فروغ ملے گا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ اب ہندوستان کو چاہئے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کر کے کشمیریوں کی دلی خواہش کو پورا کرے تاکہ وہ بھی آزادی سے اپنی زندگی بسر کر سکیں۔ اس موقع پر پبلک ٹی وی کے اینکر ذوالفقار راحت، سینئر کارٹونسٹ جنگ و جیو جاوید اقبال اور سابق مشیر وزیراعظم ارشد اولکھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *